سانحہ ملتان، ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 12:23

سانحہ ملتان، ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) سانحہ ملتان قاسم باغ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے، جس کے بعد رپورٹ کو آئی جی پنجاب کو ارسال کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی جلسے میں بھگڈر مچنے اور سات افراد کی ہلاکت سے متعلق ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے، رپورٹ آر پی او ملتان امجد سلیمی کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی رپورٹ کے مطابق پنڈال کے اطراف2 ہزار سے زائد پوليس اہلکار تعينات تھے، جب کہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جلسے کے اختتام پر اسٹیڈیم کے 5 دروازے کھلے تھے، پنڈال کے اندر کے انتظامات کی ذمہ داری تحریک انصاف کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس زخمیوں کو اپنی گاڑیوں میں ڈال کر منتقل کرتی رہی، جب کہ جلسہ گاہ میں لائٹس کا انتظامیہ پی ٹی آئی نے خود کیا تھا۔ س

متعلقہ عنوان :