انتظامیہ بوکھلائی ہوئی ہے،حقیقت چھپارہی ہے،شاہ محمود قریشی

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 11:45

انتظامیہ بوکھلائی ہوئی ہے،حقیقت چھپارہی ہے،شاہ محمود قریشی

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہ نما مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بوکھلائی ہوئی ہے اورحقیقت چھپا رہی ہے، اسٹیڈیم میں کوئی واقعہ نہیں ہوا، کچھ دیر بعد لائحہ عمل طے ہوگا۔

(جاری ہے)

ملتان میں نماز جنازہ کی ادائیگی سے قبل میڈیا سے گفت گو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ بوکھلائی ہوئی ہے اور حقیقت چھپا رہی ہے، پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی، اسٹیڈیم میں کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ لائٹس بند کرنے کا کس نے کہا تھا،اس کی تحقیقات ہونی چاہیئے، جلسے کو سیکیورٹی فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری تھی، اگر انتظامیہ غفلت قبول کرنے کو تیار نہیں تو چھٹی پر چلی جائے، ملتان جلسےکو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی،نمازجنازہ کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔