بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا کرکٹ میچ ( کل ) کھیلا جائیگا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا

جمعہ 10 اکتوبر 2014 23:27

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا کرکٹ میچ ( کل ) ہفتہ کو فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی میں کھیلا جائیگا دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے مہمان ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کو 124 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف پانچ ون ڈے، واحد ٹی 20 اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا 14 اکتوبر کو وشاکھاپٹم ، چوتھا 17 اکتوبر کو دھرم شالا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 20 اکتوبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے مابین واحد ٹی 20 میچ 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک حیدرآباد، دوسرا 7 سے 11 نومبر تک بنگلور جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 15 سے 19 نومبر تک احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :