وویمن کرکٹ: جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جائیگا

جمعہ 10 اکتوبر 2014 23:27

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 اکتوبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

رواں ماہ جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ چار ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 15 اکتوبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 17 اکتوبر، تیسرا 19 اکتوبر جبکہ چوتھا اور آخری ون ڈے 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 23 اکتوبر، دوسرا 25 اکتوبر جبکہ تیسرا آخری ٹی 20 میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :