Live Updates

ملتان،تحریک انصاف کے جلسے میں بھگدڑ مچنے سے‘ 8 افراد جاں بحق‘ 45 زخمی،عمران خان کے خطاب کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور سٹیڈیم سے باہر نکلتے ہوئے گیٹ پر بہت سے افراد دب گئے، جان بحق اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، پی ٹی آئی کی مقامی قیادت جلسہ گاہ سے غائب، جنریٹر بند ،امدادی کاروائیوں میں دشواری کا سامنا

جمعہ 10 اکتوبر 2014 22:15

ملتان،تحریک انصاف کے جلسے میں بھگدڑ مچنے سے‘ 8 افراد جاں بحق‘ 45 زخمی،عمران ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی بھگدڑ مچنے سے کئی لوگ گیٹ میں پھنس گئے‘ 8 افراد جاں بحق‘ 45 زخمی ہوگئے ملتان کے جلسہ میں عمران خان کے خطاب کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور سٹیڈیم سے باہر نکلتے ہوئے گیٹ پر بہت سے افراد دب گئے جس کے باعث 45 افراد زخمی ہوئے جنہیں امدادی ٹیموں نے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا جہاں 8 زخمی جاں بحق ہوگئے، جان بحق اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

جاں بحق افرادمیں اللہ دتہ ،محمداعظم ،جاویداور4نامعلوم افرادشامل ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

(جاری ہے)

جبکہ زخمیوں میں نادیہ ،عبداللہ ،ندیم ،اعجاز،علی ،سکندر،عباس،فیصل پیرزادہ شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق جلسے کے بعد حسین آگاہی گیٹ کے قریب بھگدڑ مچنے سے 8 افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوئے جبکہ ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان نے آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے اور جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں بھگڈرمچنے کے بعدپی ٹی آئی کی مقامی قیادت جلسہ گاہ سے غائب ہوگئی جبکہ منتطمین نے جنریٹربندکردیاجس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کاسامناکرناپڑا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات