طاہر القادری کا انقلاب دھرنا ختم کرنے کا اعلان

جمعہ 10 اکتوبر 2014 16:40

طاہر القادری کا  انقلاب دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلام آباد کے ڈی چوک کے اطراف سے خیمے ہٹانے کی ہدایت کرتے کارکنوں کو گھر واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ انقلاب کا اگلا مرحلہ فیصل آباد سے شروع ہو گا کارکن اپنے گھروں کو واپس جا کر 12 اکتوبر کے جلسے کی تیاریاں شروع کردیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جلسوں کا مقصد انقلاب کی راہ ہموار کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یہ اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان عوامی تحریک نے اپنے کارکنوں کو عید الا ضحیٰ پر گھروں کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :