ملک میں ری الیکشن نظر آرہے ہیں، عمران خان

جمعہ 10 اکتوبر 2014 16:34

ملک میں ری الیکشن نظر آرہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) عمران خان کہتے ہیں کہ مڈ ٹرم نہیں ری الیکشن نظر آرہے ہیں، آج کے جلسے سے پتہ چل جائے گا عوام کہاں کھڑے ہیں، جمہوریت میں عوام کو گو نواز گو کہنے کا حق ہے۔

(جاری ہے)

ملتان روانگی سے قبل اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پنجاب اور سندھ میں دھاندلی کی بات کرتی ہیں مگر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ نہیں کرتیں، پیپلزپارٹی تیتر ہے نہ بٹیر، مڈٹرم نہیں، ری الیکشن نظر آرہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج کے جلسے سے پتہ چل جائے گا عوام کہاں کھڑے ہیں، جمہوریت میں عوام کو گو نواز گو کہنے کا حق ہے، ن لیگ اور پی پی کے دور میں حکومت مخالف نعرے ان کا حق تھے، گو عمران گو کہیں لیکن میں وزیراعظم ہوں نہ وزیر، ثابت ہوچکا ہے کہ الیکشن آر اوز کا تھا، جسٹس افتخار چوہدری کا نام لے کر بالکل ٹھیک کیا۔

متعلقہ عنوان :