پاکستان اور بھار ت باہمی اختلافات بات چیت سے حل کریں :بان کی مون

جمعرات 9 اکتوبر 2014 23:57

پاکستان اور بھار ت باہمی اختلافات بات چیت سے حل کریں :بان کی مون

جینوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2014ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نےکہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایک لمبے سے عرصے سے چلنے والے تنازعات کے دیر پا حل کے لئے بامقصد مذاکرات کریں تا کہ خطے میں قیام امن ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

لائن آف کنٹرول پر ہونے والے حالیہ کشیدگی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک امر ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں کئی سویلینز نے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، خطے میں انسانوں کے پر امن قیام کے لئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک جنگ بندی کی مکمل پابندی کریں اور معاملات کے حل کے لئے مذاکرات کا آغاز کریں۔

متعلقہ عنوان :