بلاول نے 18 اکتوبر کے جلسے میں ’بے نظیر بھٹو ‘کا ٹرک استعمال کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 23:20

بلاول نے 18 اکتوبر کے جلسے میں ’بے نظیر بھٹو ‘کا ٹرک استعمال کرنے کی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر کو مزار قائد پر ہونے والے جلسے میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے زیر استعمال رہنے والا بلٹ پروف ٹرک استعمال کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے تاہم اس کے استعمال کئے جانے کے حتمی فیصلے پر مشاورت جاری ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سکیورٹی ایجنسیوں نے اس ٹرک کے استعمال کو پر خطر قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کو اس تجویز پر عمل کرنے سے منع کر دیا ہے۔ یاد رہے پاکستان واپسی کے بعد 18اکتوبر2007کوبے نظیر بھٹو اسی ٹرک پر سوار ہو کر شاہراہ فیصل سے گزر رہی تھیں تو ان پر ہونے والے خودکش حملے میں پیپلز پارٹی کے کئی کارکن جاں بحق ہو گئے تھے۔