بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کر دی گئی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 13:48

بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کر دی گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر 2014ء) بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی گئی ہے، تحریک التوا پاکستان پیپلز پارٹی نے جمع کرائی جس میں بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری بھارتی جارحیت سے اب تک 12 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی گولہ باری سے اب تک 70 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 20 ہزار سے زائد لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :