کراچی میں کچی شراب سے ہلاک افراد کی تعداد 27 ہوگئی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 12:16

کراچی میں کچی شراب سے ہلاک افراد کی تعداد 27 ہوگئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر 2014ء) کراچی میں کچی شراب پینے والے مزید چار افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد ستائیس ہوگئی، دوسری جانب جناح اسپتال میںاب بھی کئی افراد کچی شراب کے باعث زیرعلاج ہیں۔ کراچی میں کچی شراب موت بن کر ٹوٹ پڑی، اپنے ہاتھوں سے اس زہر کا گھونٹ بھرنے والے ایک کے بعد ایک زندگی کی بازی ہارنے لگے، باسی عید سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

زہریلی شراب سے لانڈھی، کورنگی، سچل اور چنیسر گوٹھ میں اموات ہوئیں۔ جناح اسپتال میں ایمبولینسیں تڑپتے افراد کو لاتی رہیں اور لاشیں لے جاتی رہیں، 20 سے زائد افراد اب بھی زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، واقعہ کے بعد پولیس حرکت میں آئی، آئی جی سندھ نے کچی شراب مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ کراچی پولیس چیف نے ڈی آئی ایسٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، دوسری جانب سے ایکسائز پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چار سو لٹر شراب اور 15 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ س

متعلقہ عنوان :