لاہور: فائرنگ سے نوجوان قتل، عبدالقادر گیلانی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعرات 9 اکتوبر 2014 11:44

لاہور: فائرنگ سے نوجوان قتل، عبدالقادر گیلانی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر 2014ء) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مقتول طاہر ملک اور اس کا بھائی وحید قربانی کا گوشت تقسیم کرکے واپس گھر جا رہے تھے کہ بیدیاں روڈ پر راستہ نہ دینے پر ان کا عبدالقادر گیلانی کے گارڈز سے جھگڑا ہوگیا جس پر ایک گارڈ نے فائرنگ کر دی جس سے نوجوان طاہر ملک موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ سکیورٹی گارڈز فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے گارڈز تھے اور انہوں نے صرف گاڑی کو کراس کرنے پر فائرنگ کرکے طاہر کو ہلاک کر دیا۔ مقتول کے ورثاء نے لاش غازی روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ڈیفنس پولیس نے سابق وزیراعظم کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈیفنس تھانہ اے ڈویژن میں مقتول کے والد تنویر جاوید کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مقتول طاہر ملک اور اس کا بھائی وحید قربانی کا گوشت تقسیم کرکے واپس گھر جا رہے تھے کہ بیدیاں روڈ پر راستہ نہ دینے پر ان کا عبدالقادر گیلانی کے گارڈز سے جھگڑا ہوگیا جس پر ایک گارڈ نے فائرنگ کر دی جس سے نوجوان طاہر ملک موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔

سکیورٹی گارڈز فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے گارڈز تھے اور انہوں نے صرف گاڑی کو کراس کرنے پر فائرنگ کرکے طاہر کو ہلاک کر دیا۔ مقتول کے ورثاء نے لاش غازی روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

ڈیفنس پولیس نے سابق وزیراعظم کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈیفنس تھانہ اے ڈویژن میں مقتول کے والد تنویر جاوید کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/239997#sthash.LdTEmIU3.dpuf

متعلقہ عنوان :