بزدل بھارت کی سرحد پرفائرنگ، خاتون سمیت تین افراد چل بسے، شہدا کی تعداد13 ہوگئی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 11:28

بزدل بھارت کی سرحد پرفائرنگ، خاتون سمیت تین افراد چل بسے، شہدا کی تعداد13 ..

سیالکوٹ/پسرور/شکرگڑھ/نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر 2014ء) بھارتی فوج نے چوتھے روز بھی ورکنگ باؤنڈری پر گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا جس سے ایک خاتون سمیت تین افراد شہید ہوگئے ، شہدا کی تعداد تیرہ ہوگئی۔ ورکنگ باؤنڈری کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایک سو بیس تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے ، پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ، وزیر اعظم نواز شریف نے کل قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ۔

گزشتہ چار روز سے مسلسل ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر گولہ باری کر رہا ہے ۔ یکم اکتوبر کو بلااشتعال شروع کی گئی فائرنگ اور گولہ باری رکنے کا نام نہیں لے رہی ۔ بزدل بھارتی فوج ورکنگ باؤنڈی سے ملحقہ علاقوں کی دیہی آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تازہ ترین کارروائی میں ہرپال سیکٹر پر بھارتی فورسز نے صبح سویرے نہتے شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور گولے برسائے ۔

بزدلانہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں رڑکی گاؤں کا رہائشی محمد اعظم اور خاتون سلیمہ بی بی شہید ہوگئی ۔ ورکنگ باؤنڈری کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر 120 سرکاری تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے ۔ بھارتی افواج گزشتہ روز بھی فائرنگ اور گولہ باری کرتی رہی ۔ پسرور کے قریب چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے بعد 40 دیہات خالی ہوگئے ۔

رات گئے بھارتی فوج نے سیالکوٹ ، پسرور ، شکر گڑھ اور نارووال کے سرحدی دیہات پر ایک بار پھر فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی جو وقفے وقفے سے جاری ہے ، چناب رینجرز نے بھرپور جوابی فائرنگ کی ۔ عید کے روز سیالکوٹ میں چارواہ ، بجوات ، چپراڑ اور دیگر سیکٹرز پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے چھ شہری شہید ہوئے تھے ۔ سرحدی کشیدگی اور مسلسل بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم نوازشریف نے قومی سلامتی کونسل کا مشاورتی اجلاس کل صبح دس بجے طلب کر لیا ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہ ، وفاقی وزرا چودھری نثار، اسحاق ڈار ، پرویزرشید اور سرتاج عزیز بھی شرکت کریں گے ۔

اجلاس میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل بھارتی جارحیت کے معاملے پر غور کیا جائے گا ۔ اس دوران آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت اور اس میں پاک فوج کی کامیابیوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

سیالکوٹ/پسرور/شکرگڑھ/نارووال(دنیا نیوز)بھارتی فوج نے چوتھے روز بھی ورکنگ باؤنڈری پر گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا جس سے ایک خاتون سمیت تین افراد شہید ہوگئے ، شہدا کی تعداد تیرہ ہوگئی۔



ورکنگ باؤنڈری کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایک سو بیس تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے ، پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ، وزیر اعظم نواز شریف نے کل قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ۔ گزشتہ چار روز سے مسلسل ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر گولہ باری کر رہا ہے ۔ یکم اکتوبر کو بلااشتعال شروع کی گئی فائرنگ اور گولہ باری رکنے کا نام نہیں لے رہی ۔

بزدل بھارتی فوج ورکنگ باؤنڈی سے ملحقہ علاقوں کی دیہی آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے ۔ تازہ ترین کارروائی میں ہرپال سیکٹر پر بھارتی فورسز نے صبح سویرے نہتے شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور گولے برسائے ۔ بزدلانہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں رڑکی گاؤں کا رہائشی محمد اعظم اور خاتون سلیمہ بی بی شہید ہوگئی ۔ ورکنگ باؤنڈری کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر 120 سرکاری تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے ۔

بھارتی افواج گزشتہ روز بھی فائرنگ اور گولہ باری کرتی رہی ۔ پسرور کے قریب چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے بعد 40 دیہات خالی ہوگئے ۔ رات گئے بھارتی فوج نے سیالکوٹ ، پسرور ، شکر گڑھ اور نارووال کے سرحدی دیہات پر ایک بار پھر فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی جو وقفے وقفے سے جاری ہے ، چناب رینجرز نے بھرپور جوابی فائرنگ کی ۔

عید کے روز سیالکوٹ میں چارواہ ، بجوات ، چپراڑ اور دیگر سیکٹرز پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے چھ شہری شہید ہوئے تھے ۔ سرحدی کشیدگی اور مسلسل بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم نوازشریف نے قومی سلامتی کونسل کا مشاورتی اجلاس کل صبح دس بجے طلب کر لیا ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہ ، وفاقی وزرا چودھری نثار، اسحاق ڈار ، پرویزرشید اور سرتاج عزیز بھی شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل بھارتی جارحیت کے معاملے پر غور کیا جائے گا ۔ اس دوران آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت اور اس میں پاک فوج کی کامیابیوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/240042#sthash.A6nIXQt2.dpuf

متعلقہ عنوان :