سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا فیصلہ

بدھ 8 اکتوبر 2014 00:11

سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کو پابندی کا شکار سعید اجمل کی واپسی کی امیدیں لگ گئیں۔ بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سبحان احمد کے مطابق پابندی کا شکار جادوگر بولر سعید اجمل کی کرکٹ میں واپسی سے وہ بہت پُرامید ہیں۔

(جاری ہے)

کہتے ہیں کہ سعید اجمل نے اپنا بولنگ ایکشن بدلا ہے جس کا بائیو مکینک ٹیسٹ دوبارہ کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، بھارت یا سنگاپور میں موجود لیبارٹریز میں رواں یا آئندہ ماہ سعید اجمل کا بولنگ ایکشن چیک کرایا جائے گا۔ نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے آئی سی سی سے دوبارہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرایا جائے گا