جنرل کیانی کےکہنے پر اوباما نے اسامہ کی ہلاکت کا اعلان کیا
بدھ 8 اکتوبر 2014 00:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء)بھارتی ذرائع ابلاغ اور گلف نیوزنے سابق امریکی وزیر دفاع کی کتاب کے حوالے سے لکھا کہ اسامہ کی ہلاکت کی خبر سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امریکا کو کہا تھا، کیانی ملکی داخلی ردعمل سے بچنا چاہتے تھے۔اسامہ کی ایبٹ آباد میں پانچ سال سے موجودگی اور ان ہلاکت کے بارے آگاہ کرنے پر اشفاق کیانی دنگ رہ گئے۔
لیون پنیٹا کے مطابق اوباما قوم سے خطاب سے پہلے ڈی این اے کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہتے تھے، لیکن جنرل کیانی کے اصرار پر اوباما نے اسامہ کی ہلاکت کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا۔خطاب سے پہلے باراک اوباما نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی سے فون پر بات کی۔
(جاری ہے)
لیون پنیٹا لکھتے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے چیف لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کو اسی طرح فون کیا۔
انہوں نے چھاپے کے بارے میں سنا، اور اس کا جواب میرے لئے کسی ایک کا استعفیٰ تھا۔ لیون پنیٹا لکھتے ہیں کہ انہوں نے شجاع پاشا سے کہا اس بارے انہیں یا ان کی ایجنسی کو آگاہ نہ کرنا ان کی منصوبہ بندی تھی۔انہوں نے ایساجان بوجھ کر فیصلہ کیا تھا ۔شجاع پاشا نے بہت مایوسی کے انداز میں جواب دیا کہ میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں،مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اسامہ کو ختم کیا۔ ان باتوں کا انکشاف سابق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اپنی کتاب Worthy Fights:A Memoir of Leadership in War and Peace میں کیا ۔لیون پنیٹا ایبٹ آباد میں اسامہ کے کمپاؤنڈ پر چھاپے کے وقت سی آئی اے کے ڈائریکٹر تھے وہ لکھتے ہیں کہ اس وقت کے پاکستان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امریکی افواج کی طرف سے ایک خفیہ حملے میںالقاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے امریکا سے کہا تھا،انہوں نے داخلی ردعمل سے بچنے کی کوشش کی تھی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے دنیا کے مطلوب ترین دہشت گرد پر چھاپے اور اس کی ہلاکت کے بارے مطلع کرنے کے لئے جنرل کیانی کو فون کیا۔ اس معلومات پر کیانی دنگ رہ گئے، جنرل کیانی نے ملن کو بتایا کہ امریکا س خبر کے بارے دنیا کو آگاہ کرے۔ پالیسی پر انڈر سیکریٹری دفاع مائیکل فلورنائے اس گفتگو کو سن کر نوٹ لے رہے تھے۔
ملن نے کیانی کو کال کی اور آگاہ کیا کہ ہم نے اسامہ بن لادن کے خلاف خفیہ آپریشن کیا ہے۔کیانی نے جواب دیا یہ بہت اچھا ہوا کہ آپ نے ان کو گرفتا کیا ملن نے جواب دیا کہ وہ مر چکا ہے۔ لیون پنیٹالکھتے ہیں کہ جب کیانی کو پتہ چلا کہ اسامہ بن لادن پانچ سال سے ایبٹ آباد کے کمپاؤنڈ میں ر ہ رہا تھا و اس معلومات پر کیانی دنگ رہ گئے۔کیانی طرف سے جب یہ جواب ملا کہ اس خبر کے بارے امریکا آگاہ کرے تو اس پرکسی حد تک ہمیں حیرت ہوئی۔اس کے فورا بعد امریکی قومی سلامتی کی ٹیم کے اراکین Situation Room میں اکھٹے ہوئے جہاں صدر باراک اوباما نے رات کو قوم سے خطاب کیا اور اپنے ہم وطنوں اور دنیا کو اس خبر سے آگاہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.