کراچی میں کچی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک

بدھ 8 اکتوبر 2014 20:49

کراچی میں کچی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے اب تک کچی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے کر اے آئی جی سے فوری رپورٹ طلب کر لی، پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔شہر قائد میں عیدالضحیِ کے موقع پر پیر کی شب شرافی گوٹھ کے علاقے میں کچی شراب پینے سے دو افراد کی اموات ہوئی تھیں۔

جناح ہسپتال کی انچارج شعبہ حادثات سیمی جمالی کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک کچی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پندرہ افراد کی ہلاکتیں کل اور دو افراد کی آج ہوئی۔

(جاری ہے)

کچی شراب پینے سے ہلاکتیں لانڈھی، کورنگی، زمان ٹائون، محمود آباد، اختر کالونی، شرافی گوٹھ اور بلال کالونی میں ہوئیں۔ اب بھی 5 افراد جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں کچی شراب پینے سے ہونیوالی ہلاکتوں کو نوٹس لے کر اے آئی جی کراچی سے فوری رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے کچی شراب برآمد کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شراب کے نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ پولیس کی مختلف ٹیمیں شہر مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :