ورکنگ باﺅنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ، شہادتوں کی تعداد10ہوگئی

بدھ 8 اکتوبر 2014 12:38

ورکنگ باﺅنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ، شہادتوں ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باﺅنڈری کے مختلف سیکٹروں میںاشتعال انگیز فائرنگ اورگولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 10پاکستانی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تازہ واقعے میں پڑہال سیکٹرل میں واقع چک سوکھامیں بھارتی سورماؤں کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت چالیس سالہ شمس کے نام سے کی گئی ہے ، تین روز میں مرنیوالوں کی مجموعی تعداد 10ہوگئی ۔یادرہے کہ اس دوران بھارت کی جانب سے مشین گنیں اور بھاری ہتھیار بھی استعمال کیے جارہے ہیں جس کا رینجرز بھی بھرپور جواب دے رہی ہے جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے مبصرگروپ سے بھی احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :