شارجہ ون ڈے:آسٹریلیا نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی
منگل 7 اکتوبر 2014 23:27
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 93رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے، پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کی جانب دئے گئے 256 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے162 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی طرف سے عمر اکمل 46 رنز بنا کر نمایا ں بیٹسمین رہے جبکہ احمد شہزاد 4, سرفراز احمد 34, اسد شفیق 13, مصباح الحق صفر، فواد عالم 7, شاہد آفریدی 5, انور علی 8, ذولفقار بابر 12, وہاب ریا ض 5 اور محمد عرفان 12 رنز بنا سکے۔
آسٹریلیا کی طرف سے مچل جانسن نے 3, لیون اور میکس ویل نے 2,2 جبکہ ایبیٹ اور رچرڈ سن نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل مقررہ پچاس اوورز کے اختتام تک آسٹریلوی ٹیم نے 255 رنز بنائے جب کہ اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہو ئے تھے۔(جاری ہے)
آسٹریلوی کھلاڑی سٹیون اسمتھ 101 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ آسڑیلیا کی جانب سے فنچ صفر، وارنر 43, میکس ویل 21 ، فالکنر 11 , ایبیٹ ، 3، مچل جانسن 23اور بیلی 18 رنز بناکر آؤٹ ہو ئےجبکہ ہیڈن اور رچرڈ سن بالترتیب 23 اور 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور پاکستان کی طرف سے محمد عرفان، فواد عالم اورذولفقار بابر نے 1,1وکٹ جبکہ وہاب ریاض نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلوی کھلاڑی اسمتھ نے 115 رنز پر سینچری اسکور کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.