بلاول کا بیان بوکھلاہٹ کے سوا کچھ نہیں : شاہ محمود قریشی

پیر 6 اکتوبر 2014 15:12

بلاول کا بیان بوکھلاہٹ کے سوا کچھ نہیں : شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ عمران خان کی پذیرائی کے باعث پیپلزپارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور بلاول کا بیان بوکھلاہٹ کے سواکچھ نہیں ۔

(جاری ہے)

بلاول زرداری بھٹو کے بیان پر اپنے ردعمل میں شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کا عمران خان کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی ، آصف علی زرداری متحدہ قومی موومنٹ کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتے ہیں لیکن بلاول سخت زبان استعمال کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :