جوانوں کیساتھ اگلے مورچوں پر عید منانے آرمی چیف وزیرستان پہنچ گئے

پیر 6 اکتوبر 2014 14:41

جوانوں کیساتھ اگلے مورچوں پر عید منانے آرمی چیف وزیرستان پہنچ گئے

میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں شریک جوانوں کے ساتھ عید منانے شمالی وزیرستان پہنچ گئے، دوسری جانب بنوں کے ٹی ڈی پی کیمپ میں بھی خوشیوں کا ماحول ہے، بعد ازاں آرمی چیف بکاخیل کیمپ بھی پہینچ گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف بکا خیل کیمپ میں عید کی خوشیاں بانٹنےمیں مصروف ہیں.

اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ شمالی وزیرستان میں نماز عید ادا کی۔

آرمی چیف نے عید الاضحیٰ بھی شمالی وزیرستان میں جوانوں کے ساتھ منائی، بعد میں آرمی چیف میران شاہ پہنچ گئے۔ انہوں نے اگلےمورچوں پرموجود جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی، جس کے بعد آرمی چیف بکا خیل کیمپ مین ٹی ڈی پیز سے عید ملنے پہنچ گئے، جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے بھائیوں کی مدد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :