آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
اتوار 5 اکتوبر 2014 00:03
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) دبئی ٹی 20 میں پاکستانی بلے باز پھر دغا باز نکلے۔ آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو چھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز کا واحد ٹی 20 اپنے نام کر لیا۔دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے واحد ٹی 20 میچ میں کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور اویس ضیاء اننگز کا آغاز کرنے کے لئے میدان میں اترے۔
پاکستان کی ٹیم نے ابھی 3 رنز ہی بنائے تھے کہ اویس ضیاء آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد آنے والے پاکستانی بلے باز عمر امین اور صہیب مقصود بغیر کوئی رنز بنائے اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔ دیگر بلے بازوں میں احمد شہزاد 10، عمر اکمل 1، شاہد آفریدی 2، انور علی 5، وہاب ریاض 16 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی۔(جاری ہے)
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 96 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جی جے میکسویل نے 3، سی جے بوائس 2 جبکہ اے ایم سٹارک، رچرڈسن،ایس اے ایبٹ اور جے پی فلکنر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 39 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ میکسویل نے 17، فنچ 5، سمتھ 3، ہوگز نے 6 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے صرف 4 وکٹوں ک نقصان پر 98 رنز بنائے اور سیریز کا واحد ٹی 20 میچ اپنے نام کر لیا.متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.