حکومت جا رہی ہے،دھرنوں کا حل نکل آئے گا، چوہدری شجاعت حسین، آصف علی زرداری ملکی مسائل کے حوالے سے پریشان ہیں،چوہدری پرویز الٰہی کی آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 5 اکتوبر 2014 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت جا رہی ہے،دھرنوں کا حل نکل آئے گا،چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ملکی مسائل کے حوالے سے پریشان ہیں۔آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کا حل جلد نکل آئے گا۔

(جاری ہے)

حکومت تو جاری ہے مڈٹرم الیکشن کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ رہے،چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کی اتنی عمر نہیں ہے جتنی بڑی باتیں کر رہے ہیں،انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ جب وہ جیل میں تھے کھانا چوہدریوں کے گھر سے آتا تھا۔پرویز الٰہی نے کہا کہ مشرف دور میں جب شریف فیملی قید تھی ان کی ساری شوگر ملیں وہ ہی سنبھال رہے تھے،حمزہ شہباز شریف نے بات بڑھائی تو بہت کچھ میڈیا کے سامنے لائیں گے۔حمزہ شہباز شریف عمر سے بڑی باتیں کرتے ہیں،اس طرح کے بچوں کے منہ میں جو بڑے باتیں ڈالتے ہیں وہ اصل میں ان کی تربیت خراب کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید سیلاب زدگان کے ساتھ منائیں گے۔