ڈیرہ ،عیدالالضحیٰ کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،

پردیسی گھروں کولوٹ آئے‘سنت ابراہیمی کیلئے جانوروں کی خریداری آخری مراحل میں داخل

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 23:55

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء)عیدالالضحیٰ کے حوالے سے تیاریاں عروج کوپہنچ گئیں‘پردیسی گھروں کولوٹ آئے‘سنت ابراہیمی کیلئے جانوروں کی خریداری آخری مراحل میں داخل‘صوبائی حکومت کی طرف سے کالعدم تنظیموں کی طرف سے کھالوں کے جمع کرنے پرپابندی عائد‘میونسپل کمیٹی اورڈسٹرکٹ کونسل کی غفلت ولاپرواہی سے ڈیال روڈکی صفائی نہ ہونے کے باعث گردکے بادل چھاگئے‘شہریوں کااحتجاج۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں عیدالالضحیٰ کی آمدآمدہے۔دوسری جانب لوگوں نے بھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔دوسرے شہروں میں رہائش پذیرپردیسی واپس اپنے علاقوں کوپہنچ چکے ہیں۔جانوروں کی خریداری کاعمل بھی آخری مراحل میں داخل ہوچکاہے۔خیبرپختونخواہ حکومت نے کالعدم تنظیموں کی طرف سے کھالیں اکھٹی کرنے پرپابندی عائدکردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بھی سیکورٹی پلان کوحتمی شکل دیدی ہے۔

مختلف عیدگاہوں اورامام بارگاہوں میں نمازعیداداکی جائیگی۔عیدالالضحیٰ کے حوالے سے ڈیال روڈپرمیونسپل کمیٹی اوڈسٹرکٹ کونسل کے عملہ صفائی کی لاپرواہی کی وجہ سے ہرطرف گندگی ہی گندگی موجودہے۔صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ہرطرف گردموجودہے جسکی وجہ سے اہل علاقہ کوسخت مشکلات کاسامناہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اس بارے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔