سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردارگلو بٹ نے اپنے نام پر بنائی جانے والے ویڈیو گیمز پر کمپنیوں سے معاوضہ طلب کرلیا ،اشتہارات میں آنے کیلئے مختلف کمپنیوں سے بھی رابطے شروع کردیئے ،ٹی وی چینلز سے بھی انٹرویوز کیلئے بھاری معاوضہ طلب
ہفتہ 4 اکتوبر 2014 19:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردارگلو بٹ نے اپنے نام پر بنائی جانے والے ویڈیو گیمز پر کمپنیوں سے معاوضہ طلب کرلیا ہے جبکہ گلو بٹ نے اشتہارات میں آنے کے لیے مختلف کمپنیوں سے بھی رابطے شروع کردیئے ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث کردار گلو بٹ پر ہیرو بننے کا بھوت سوار ہوگیا ہے جس کے لیے گلو بٹ کی جانب سے مختلف اشتہاری کمپنیوں اور میڈیا ہاؤسز سے بھی رابطے کیے گئے ہیں جبکہ گلو بٹ کو میڈیا پر آنے کے لیے اسپانسرز کی بھی تلاش ہے۔
ذرائع کے مطابق گلو بٹ نے اپنے نام پر بنائی جانے والے ویڈیو گیمز پر کمپنیوں سے معاوضہ بھی طلب کرلیا ہے جس کی وصولی کے لیے عدالت کا بھی سہارا لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گلو بٹ اپنی گرفتاری کے وقت بیروزگار تھا تاہم سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مشہوری کے بعد گلو بٹ سے مختلف اشتہاری کمپنیوں نے رابطہ کیا ہے جبکہ گلو بٹ اپنے انٹرویو کے لیے بھی مختلف چینلز سے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا ہے جن میں سے بعض چینلز گلو بٹ سے رابطے میں ہیں تاہم بہتر پیشکش کے بعد ہی انٹرویو کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.