سابق گورنر بلوچستان میر غوث بخش بزنجو مرحوم کے صاحبزادے طویل علالت کے بعد آبائی گاؤں نال میں انتقال کرگئے

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 17:42

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) بلوچستان کے سابق گورنر اور ممتاز قوم پرست لیڈر میر غوث بخش بزنجو مرحوم کے صاحبزادے طویل علالت کے بعد اپنے آبائی گاؤں نال میں انتقال کرگئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سابق گورنر اور ممتاز قوم پرست لیڈر میر غوث بخش بزنجو کے صاحبزادے میر سفیر بزنجو اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کے بھائی ضلع خضدار کی تحصیل نال میں انتقال کرگئے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ جو ان دنوں پیرس کے دورے پر ہے میر سفیر بزنجو کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائیں ۔