نوازشریف آئیڈیل سیاستدان نہیں، جلد لوگ ’گو عمران گو‘ کہیں گے، جاوید ہاشمی

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 17:36

نوازشریف آئیڈیل سیاستدان نہیں، جلد لوگ ’گو عمران گو‘ کہیں گے،  جاوید ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) ملک کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے کہتا رہا ہوں کہ تبدیلی ووٹ سے ہی آنی چاہئے، میں عوام کے پاس واپس آیا ہوں اور انتخاب میں حصہ لے رہا ہوں ، انتخابات لڑنے میں مجھے مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر یہ سب تو برداشت کرنا ہی پڑے گا، شاہ محمود قریشی میرے مخالف اور جھوٹے شخص ہیں جو کہ قومی اسمبلی استعفیٰ بھی دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نواز شریف کوئی آئیڈیل سیاستدان نہیںہیں جوہمیشہ سے ہی غلطیاں کرتے آ رہے ہیں لیکن اب تحریک انصاف بھی روایتی پارٹی بن گئی جو وہی سیاست کرنے لگ گئی ہے اوروہ وقت دور نہیں جب لوگ ’گو عمران گو‘ کہیں گے۔