سیلاب متاثرین کو اربوں روپے کی شفاف امداد انقلاب ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 17:15

سیلاب متاثرین کو اربوں روپے کی شفاف امداد انقلاب ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں، انتظامیہ شفاف طریقے سے کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امدادی رقوم کی تقسم کا کام دن رات جاری ہے اتوار کو بھی امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔عید سے پہلے متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا ۔ سیلاب متاثرین کے گھروں کے نقصانات کا سروے کیا جا رہا ہے ، سیلاب متاثرین کی مدد کرنیوالے ملازمین کو عید بونس ملے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متاثرین کو اربوں روپے کی شفاف امداد بھی انقلاب ہے جن متاثرین کا روزگار متاثر ہوا ان کی بھی مدد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :