جعلی کرنسی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،دوملزمان گرفتار

جمعہ 3 اکتوبر 2014 23:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) چمکنی پولیس نے جعلی کرنسی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوملزمان کوگرفتارکرلیاجن کے قبضہ سے ہزاروں روپے برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاہے،گزشتہ روزچمکنی پولیس نے موٹروے سٹاپ پرگاڑی روک کرمسافروں کی تلاشی لی تودوملزمان عنصرحامدولدمحمدخان اورشاہد ندیم ولد محمدمقصود ساکنان پنڈی کھیپ کے قبضہ سے جامہ تلاشی کے دوران پانچ سوکے جعلی نوٹوں کی ایک ایک کاپی برآمدہوئی،جسے پولیس نے تحویل میں لیکردونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :