لاہور، نجی ٹی وی کا کیمرہ مین ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جمعہ 3 اکتوبر 2014 23:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر 2014ء ) تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نجی ٹی وی کا کیمرہ مین جاں بحق ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نجی ٹی وی کا کیمرہ مین ممتاز کھوکھر جوہر ٹاؤن سے ڈیوٹی سرانجام دینے دفتر آ رہے تھاکہ مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نے سندر داس روڈ پر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

(جاری ہے)

ممتاز کھوکھر کو ٹکر مارنے والا کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔ ممتاز کھوکھر کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے کار سوار کو گرفتار کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :