جمہوریت نعمت ہے، عوام کو فائدہ نہیں مل رہا، سراج الحق ،

جمہوریت نعمت ہے لیکن اس کافائدہ عام عوام کونہیں مل رہا۔سابق صدر سے گفتگو، پاکستان کوبناناہے توتمام قوتوں کومل کرکام کرناہوگا، کہیں ایسانہ ہوکہ ہماری اپنی جنگ میں کوئی شیطان پاکستان کونقصان پہنچادے،زرداری

جمعہ 3 اکتوبر 2014 23:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پارٹی اورذات سے بالاترہوکرقوم اورملک کے بار ے میں سوچاجائے، جمہوریت نعمت ہے لیکن اس کافائدہ عام عوام کونہیں مل رہا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی منصورہ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹرمنصورہ کادورہ کیا، ان کی خواہش ہے کہ سیاسی جماعتوں اورکارکنوں کے درمیان رابطیہوں، ان رویوں کومزید آ گے بڑھانیکی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 32سال بعدپیپلزپارٹی کیکوئی رہنمامنصورہ تشریف لائے ہیں، پارٹی اورذات سے بالاترہوکرقوم اورملک کے بار ے میں سوچاجائے، جمہوریت نعمت ہے لیکن اس کافائدہ عام عوام کونہیں مل رہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ سراج الحق کوبرطانیہ سے فون کیاکہ آپ صورتحال سنبھالیں،میں پہنچ رہاہوں، پڑوسی ملکوں میں اتنی مضبوطی آگئی جوپہلے کبھی نہیں تھی، پاکستان کوبناناہے توتمام قوتوں کومل کرکام کرناہوگا، کہیں ایسانہ ہوکہ ہماری اپنی جنگ میں کوئی شیطان پاکستان کونقصان پہنچادے۔

سابق صدر کا ڈائیلاگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عام عوام کے مسائل جوں کیتوں ہیں،اس کااندازہ ہے، پاکستان میں تمام سیاسی قوت سے ملاقاتیں کروں گا، دنیاتبدیل ہورہی ہے،ملکوں کی ایک نئی شناخت بن رہی ہے،سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کوئی تنہاء پاکستان کو نہیں بناسکتا، سب کو مل کر کوشش کرنا ہوگی، بڑے بڑے جلسے حب علی میں نہیں بغض معاویہ میں ہورہے ہیں، ہمارا ایجنڈا صرف ایک مسئلے تک محدود نہیں، دھرنے والوں کی ذمہ داری چھوٹے بھائی سراج الحق کو دی ہے، میاں نواز شریف تو بڑے بھائی ہیں۔

سراج الحق سے پہلے بھی رابطہ کیا، ہمارا ایجنڈا صرف ایک مسئلے تک محدود نہیں، ہر سیاسی رہنماء سے ملکر ساتھ چلنا ہوگا، دھرنے والوں کی ذمہ داری چھوٹے بھائی سراج الحق کو دی ہے، میاں نواز شریف تو بڑے بھائی ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ نظر آنیوالے بڑے بڑے جلسے حب علی میں نہیں، بغض معاویہ میں ہیں، پاکستان کو ملکر بنائیں گے،کوئی تنہا پاکستان کی تعمیر و ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان کے ایجنڈے پر کام کرتے رہیں گے، کچھ لوگ موجودہ حالات پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔توانائی بحران پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہوا سے 40 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرسکتے ہیں، ہمیں سوچنا ہوگا کہ بجلی کا بحران کیسے حل کریں۔