Live Updates

اسحاق ڈار نے نواز شریف کے منی لانڈنگ میں ملوث ہونیکا تحریری حلف دیا، عمران خان

جمعرات 2 اکتوبر 2014 23:50

اسحاق ڈار نے نواز شریف کے منی لانڈنگ میں ملوث ہونیکا تحریری حلف دیا، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2014ء) عمران خان کہتے ہیں کہ اسحاق ڈار نے تحریری حلف دیا نواز شریف منی لانڈنگ میں ملوث تھے، بادشاہوں کو جمہوریت کا کچھ معلوم نہیں، ن لیگ کا حال ہاری ہوئی ٹیم جیسا ہوگیا ہے، ملک میں تبدیلی آگئی، باپ کسی بھی پارٹی میں ہو ماں اور بچے پی ٹی آئی میں آرہے ہیں، استعفیٰ مانگنا ہمارا حق ہے۔اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ملک میں تبدیلی آگئی ہے، گو نواز گو نعرہ لگانے والے کو مارنا غیر قانونی ہے، ہر بچہ کہہ رہا ہے گو نواز گو، کس کس کو مارو گے؟، ڈنڈے سے جمہوریت نہیں لائی جاتی، ن لیگ کا حال ہاری ہوئی ٹیم جیسا ہوگیا ہے، بادشاہوں کو جمہوریت کا کچھ علم نہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ باپ کسی پارٹی میں ہو، ماں بچے پی ٹی آئی میں آرہے ہیں، تبدیلی آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، خواتین اور نوجوان جاگ چکے ہیں، دھرنے میں کل انسانوں کا سمندر ہوگا، نواز شریف کے استعفیٰ تک اسلام آباد دھرنا میرا گھر ہوگا، استعفیٰ مانگنا ہمارا حق ہے، جمہوریت میں سب کو اظہار رائے کی آزادی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ جمہوریت شفاف الیکشن سے آتی ہے، 2013ء انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی، 4 حلقے کھل جاتے تو دھاندلی کی پوری گیم بے نقاب ہوجاتی، دھاندلی کرکے اسمبلی میں آنے والے نواز شریف جیسے شریف ہیں، اسحاق ڈار نے تحریری حلف دیا نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی تقدیر بدلنے نکلے ہیں، ملائیشیا نے پاکستانی مزدوروں کی وجہ سے ترقی کی، پاکستان میں مہاتیر محمد جیسا لیڈر نہیں، لیڈر اپنی مثال سے ملک چلاتا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات