طاہر القادری نے مان لیا کہ جمہوریت سے ہی تبدیلی آئیگی، خواجہ سعد رفیق

جمعرات 2 اکتوبر 2014 23:26

طاہر القادری نے مان لیا کہ جمہوریت سے ہی تبدیلی آئیگی، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ طاہر القادری نے بالآخر پارلیمان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، جمہوریت کے ذریعے ہی تبدیلی آئے گی، پی اے ٹی سربراہ کے پاس تبدیلی کا ایجنڈا ہے تو اکٹھے کام کرسکتے ہیں، پنجاب میں عمران خان کو عبرتناک شکست ہوئی۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ طاہر القادری نے پہلے بھی کئی بار الیکشن لڑا، بالآخر وہ مان گئے کہ جمہوریت کے ذریعے تبدیلی آئے گی، پہلے ہی بتادیتے مشہوری کیلئے مہم چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے مان لیا ڈنڈوں سے تبدیلی نہیں آئے گی، پی اے ٹی سربراہ نے پارلیمان کے آگے ہتھیار ڈال دیئے، اگر ان کے پاس تبدیلی کا ایجنڈا ہے تو اکٹھے کام کرسکتے ہیں، وہ قانون اور آئین جانتے ہیں ان سے استفادہ کرنے کو تیار ہیں۔سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جلسوں میں گالیاں نہ نکالی جائیں، اپنے کام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، سیاسی درجہ حرارت پہلے بھی ٹھیک تھا، پنجاب میں عمران خان کو عبرتناک شکست ہوئی، وہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفیٰ کیوں نہیں دیتے۔