اسلام آباد میں تعینات پولیس و ایف سی اہلکاروں نے بھی دھرنے ختم اور عید الاضحیٰ اپنے گھروں میں منانے کیلئے دعائیں شروع کردیں

جمعرات 2 اکتوبر 2014 19:52

اسلام آباد میں تعینات پولیس و ایف سی اہلکاروں نے بھی دھرنے ختم اور عید ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 2اکتوبر 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کیلئے اسلام آباد میں تعینات پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے بھی دھرنے ختم ہونے اور عید الاضحیٰ اپنے گھروں میں منانے کیلئے دعائیں شروع کردیں پاکستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے پولیس اور ایف سی اہلکار جو پورا دن شاہراہ دستور کے مختلف اطراف میں گزارتے ہیں نے آن لائن کو بتایا کہ ہماری دعا ہے کہ دھرنا عید سے قبل ختم ہو جائیں اور ہم اپنے اپنے علاقوں میں واپس جاسکیں انہوں نے بتایا کہ ہمیں اسلام آباد میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں ہے مگر یہ ہماری خواہش ہے کہ جلد سے جلد یہ دھرنا ختم ہو اور ہم اپنے گھروں کو واپس جاسکیں ۔