Live Updates

پی ٹی آئی نے (ن) ، پی پی کاگراف نیچے لانے کیلئے ناراض رہنماؤں کو ساتھ ملانے کیلئے کام شروع کر دیا ‘ ذرائع

جمعرات 2 اکتوبر 2014 19:24

پی ٹی آئی نے (ن) ، پی پی کاگراف نیچے لانے کیلئے ناراض رہنماؤں کو ساتھ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 2اکتوبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے گراف کو نیچے لانے کیلئے دونوں جماعتوں کے ناراض رہنماؤں کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سیاست میں ایک مرتبہ پھر ہلچل پیدا کرنے کیلئے مختلف رہنماؤں کی شمولیت کے لئے حکمت عملی مرتب کرنا شروع کر دی ہے ۔ اس سلسلہ میں دونوں جماعتوں کے ناراض رہنماؤں کی فہرست مکمل کر کے انکی شمولیت کے لئے قریبی روابط رکھنے والوں کو ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :