آپریشن ضر ب ِ عضب، رضا کارانہ طور پر محفوظ مقامات پر مُنتقل افراد اور سیلاب متاثرین کو بر وقت اور فو ر ی امد اد کیلئے پاک فوج کی سر گر میا ں ز ور و شو ر سے جا ری

20ٹرکوں پر مشتمل 274.38ٹن امدادی سامان کی ایک اورکھیپ آج فورٹریس اسٹیڈیم لاہور سے مختلف مقامات کے لئے روانہ کی گئی،آئی ایس پی آر

جمعرات 2 اکتوبر 2014 18:55

آپریشن ضر ب ِ عضب، رضا کارانہ طور پر محفوظ مقامات پر مُنتقل افراد اور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن ضر ب ِ عضب کے نتیجے میں رضا کارانہ طور پر محفوظ مقامات پر مُنتقل افراد اور سیلاب متاثرین کو بر وقت اور فو ر ی امد اد کیلئے پاک فوج کی سر گر میا ں ز ور و شو ر سے جا ری ہیں ۔ اِس سلسلے میں پا ک فوج کی جا نب سے 20ٹرکوں پر مشتمل 274.38ٹن امدادی سامان کی ایک اورکھیپ آج فورٹریس اسٹیڈیم لاہور سے مختلف مقامات کے لئے روانہ کی گئی۔

(جاری ہے)

اِس سامان میں دیگر اشیاء کے علاوہ 96516کلو گرام آٹا، 9040کلو گرام چاول، 6709کلو گرام چینی، 6896کلو گرام دالیں، 113240مکس راشن،4551ادویات کے پیک،12090لیٹر پینے کا صاف پانی اور 5634خیمے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ایک فلاحی ادارے نے عید کے لئے قربانی کے57جانور عطیہ کئے ہیں۔اس کے علاوہ لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلباء و طالبات نے 150خاندانوں کے لئے فیملی پیک اور 12لاکھ روپے جبکہ سٹی سکول کی جانب سے 20ہزار روپے کا عطیہ جمع کرایا گیا۔ شما لی و زیر ستا ن میں جا ر ی حا لیہ آپریشن ضرب ِ عضب کے نتیجے میں عارضی طور پرنقل مکانی کرنے والے غیو ر افراد کے لئے جا ر ی امد اد ی مہم کے سلسلے میں پا ک فو ج نے لا ہو ر اور اس کے مضا فا ت میں11 امد اد ی کیمپ قا ئم کئے ہیں ۔