عوامی انقلاب کے سلسلہ میں2عظیم الشان جلسوں کا اعلان کرتاہوں،طاہرالقادری

پہلا جلسہ 12اکتوبر ب کو فیصل آبا،دوسر ا 19اکتوبر کو لاہور میں ہوگا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 18:52

عوامی انقلاب کے سلسلہ میں2عظیم الشان جلسوں کا اعلان کرتاہوں،طاہرالقادری

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے کارکن دنیا کی کسی بھی فوج سے زیادہ طاقتور ہیں لیکن فرق یہ ہے کہ یہ مسلح نہیں ہیں ،انہوں نے اپنے جزبوں،اپنی وفاکی طاقت سے ریاستی جبر کامقابلہ کیا جس کا دنیاکی کوئی قوم نہ پیش کر سکی نہ پیش کرسکے گی۔ہم اس انقلاب مارچ کو آج 50دن کے بعد اس کو دھرناتحریک میں بدل دیں گے ، اور گلی کوچوں تک انقلاب کی آواز پہنچائیں گے ، اس جبر،ظلم ا ورتشدد کو ختم کرنے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔

اوریہ تحریک قریہ قریہ نگرنگر جائے گی ۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عوامی انقلاب کے سلسلہ میں2عظیم الشان جلسوں کا اعلان کرتاہوں۔پہلا جلسہ فیصل آبادمیں ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ جلسہ انشا ء اﷲ بکراعید کے بعد12اکتوبر بروزاتوارکو فیصل آباد میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں فیصل آبادکی عوام،تاجر،علماء،مزدوروں،کسانوں جوانوں ،بیٹوں،بیٹیوں اوراس ملک میں انقلاب کا انتظارکرنے والوں کو بتارہاہوں کے میں12اکتوبرکوتمہارے پاس آرہاہوں۔

اس عوامی انقلاب کے استقبال کیلئے ریلیاں نکالیں۔میں نے اس انقلاب کیلئے افتتاح کاتاج فیصل آباد کے سرپررکھا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں کو میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں پہلاجلسہ شہرلاہورمیں بھی کرسکتاتھا لیکن فیصل آباد میراوہ شہر ہے جہاں میں 2سال تعلیم حاصل کی۔

جہاں میں نے جھنگ سے فیصل آباد کا72ہزارمیل کا فاصلہ طے کیاتھا۔

فیصل آباد میراشہرہے میں نے فیصل آبادمیں زندگی کا ایک حصہ گزاراہے۔فیصل آباد پنجاب کادل ہے۔فیصل آباد والوں کو بتارہاہوں کہ میں تمہارامہمان بن کر پہلہ جلسہ تمہارے پاس کرنے آرہاہوں اب تمہاراامتحان ہے دیکھتے ہیں کہ کراچی سے لیکر پشاور تک تم اٹھا کروڑ عوام کو اکٹھا کرنا ہوگا،مزدورنکلیں،وکلاء نکلیں کو طبقہ گھرنہ بیٹھے۔کارکنان بکر عیدکی صرف ایک ڈش کھائیں اورپھر گھرگھر پھر کر انقلاب کے پہلے جلسے کے استقبال کی تیاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ دوسراجلسہ19اکتوبر کو مینارپاکستان لاہور پرہوگا فیصل آباد والوں دیکھو میں نے مینارپاکستان کاجلسہ تمہارے بعد رکھا ہے، فیصل آباد کے بعد دوسرا دمادم مست قلندر بجلی دینے والاعوام کو انقلاب کاکرنٹ دینے کا جلسہ ثابت ہوگا ۔لاہوریو 19اکتوبرکیلئے تیارہوجاؤ23دسمبر کی یاد تازہ کردو،دنیادنگ رہ جائے مینارپاکستان کی حدود تنگ پڑ جائیں باہرکی سڑکیں بھی بندہوں ۔

مینار پاکستان پر آئندہ جلسوں کااعلان کریں گے۔2،2جلسوں کااعلان کرتاجاؤں گا۔فیصل آباداورلاہوروالوں ان ماؤں،بہنوں بیٹیوں بزرگوں کاصلہ دو،ماڈل ٹاؤن کے شہداء ،اسلام آباد کے شہیدوں کے خون کاصلہ دو،دنیا کے سب سے بڑھے دھرنے کاصلہ دو،لاہورکاجلسہ ایساکردوکہ پوراپاکستان اورہل جائے، اورپھر ہم جدھر جائیں انقلابی پاکستانیوں کاسمندرہو۔پتہ چلے کہ پوراپاکستان انقلاب کو ownکرچکاہے ۔اورمیں امیدکرتاہوں کہ پنجاب حکومت قانونی استحقاق کے تحت پاکستان عوامی تحریک کوجلسہ کرنے کا پوراحق دے گی ۔میں امیدکرتاہوں کہEqual Plane Fieldملے گی۔جب ہماری طرف سے کوئی تشددنہیں ہے تو سامنے سے بھی نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :