Live Updates

تحریک انصاف کا اصل نام ’تحریک انتشار‘ ہے، سعد رفیق

جمعرات 2 اکتوبر 2014 18:25

تحریک انصاف کا اصل نام ’تحریک انتشار‘ ہے،  سعد رفیق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءاور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دارلحکومت میں جاری دھرنوں نے قوم کو تقسیم کر رکھا ہے،عمران خان اور طاہر القادری منفی سیاست کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور اس پر پاکستانی قوم ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان خیبر پختونخواہ حکومت پر توجہ نہ دے کرعوامی میڈیٹ کی توہین کر ہے ہیں، اسلام آباد میں کیا جانے والا سارا رونادھونا اس لئے ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بن سکے جبکہ تحریک انصاف کا اصل نام ’ تحریک انتشار‘ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :