عمران خان ہر رات ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے کے ساتھ نواز شریف کی تعریف کر تےہیں، جاوید ہاشمی
جمعرات 2 اکتوبر 2014 18:07
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ دھرنے دینے والی جماعتیں قتل و غارت گری چاہتی تھیں جس سے خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد حکومت کا خاتمہ مقصود تھا، وہ کہتے ہیں کہ میاں برادران’ گونوازگو‘کا نعرہ برداشت کریں ، یہی جمہوریت کا حسن ہے تاہم تحریک انصاف کی ترجمان نے جاوید ہاشمی کے الزامات کی تردید کردی ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ دھرنے کاایک منصوبہ تھاکہ دس پندرہ افراد قتل کرادیئے جائیں جس سے حکومت ختم ہوجائے یا پھر پلان بی کے تحت کوئی بڑی شخصیت کی زندگی کا چراغ گل کرایاجائے جس کے بعد خانہ جنگی شروع ہوجائے گی تاہم دونوں صورتوں میں مقصدحکومت کا خاتمہ تھا۔(جاری ہے)
اُن کاکہناتھاکہ عمران خان ہر رات ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے کے ساتھ نواز شریف کی تعریف کر تےہیں استعفیٰ دے کر عمران خان کے حکم کی تعمیل کی، بلاشبہ حکومت نے دھرنے کے معاملے پر صبر سے کام لیا ،اب بھی یہی کہیں گے کہ صبر سے کام لیں ، عمران خان شایدروز ہی نوازشریف کی تعریف کرتے ہیں ،گونوازگوکا مطلب ہے کہ نواز شریف آگے بڑھولیکن جب ڈی چوک سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیاگیاتواُنہوں نے ساتھ چھوڑا۔
جاویدہاشمی نے کہاکہ وہ عمران خان اور ڈاکٹرطاہرالقادری کو کہتے ہیں کہ خون اورحکومتوں کے خاتمے کی بات نہ کریں ، سیاست پر پابندی لگنے کاخدشہ تھا جس سے ملک ٹوٹ سکتاتھالیکن اُنہوں نے پابندی لگانے سے روکا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.