نظام کی کامیابی وکلا کی بہترین تربیت پر منحصر ہے،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے قانون کی تعلیم پرتوجہ نہیں دی گئی،نظام کی کامیابی وکلا کی بہترین تربیت پر منحصر ہے۔وہ جمعرات کو کراچی بار میں وکلا کے تربیتی پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون کی تعلیم اورقانون کے نظام کی بہتری کیلئے سب کو مل کرکام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سٹی کورٹ میں ضمانتوں کی تصدیق کا نظام نافذ کیا جائے گا۔تقریب سے خطاب میں صدر کراچی باربیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ سٹی کورٹ میں ججز کی اسامیوں کو جلد مکمل کیا جائے۔تقریب کے اختتام پر رجسٹرارسندھ ہائیکورٹ فہیم احمد صدیقی نے سی پی ایل سی کے تعاون سے سٹی کورٹ میں وکلا کیلئے پارکنگ کا افتتاح کیا ۔

متعلقہ عنوان :