سپریم کورٹ نے وزیراعظم ،وفاقی وزراء اور پولیس افسران پر مقدمے پرنوٹس لینے کی اٹارنی جنرل کی استدعامستردکردی
جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء ) سپریم کورٹ نے ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے وزیراعظم پاکستان اورپولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے پرنوٹس لینے کی استدعا مستردکردی جبکہ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی سیاسی گندکودھونے کے لیے سپریم کورٹ کی لانڈری استعمال نہیں ہونے دیں گے ،عدالت نے اٹارنی جنرل کوہدایت کی ہے کہ دھرنے کی جگہ کی وڈیو بناکرعدالت میں پیش کی جائے اور آئندہ مساعت پر ملٹی میڈیا کے انتظامات کیے جائیں تاکہ پی ٹی وی حملہ سمیت تمام معاملات کے حقائق دیکھے جاسکیں جسٹس میاں ثاقب نثار نے عوامی تحریک کی جانب سے شاہراہ دستورکی تین لین خالی کرنے کی یقین دہانی پر عمل نہ کرنے پرسخت ردعمل کااظہارکیاہے کہ اور ریمارکس دیے ہیں عوامی تحریک کے سربراہ نے تین لائن خالی کرنے کاکہاتھامگربعدمیں مکرگئے ،اگر سسٹم میں رہ کرانقلاب لاناہے توپھر آئین وقانون کابھی احترام کرناہوگا،عدالت سے کیے گئے عہدکونہ ماننے کے قانونی نتائج کے طورپراپنی سزابھی آپ خودتجویز کریں ،انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دیے ہیں جب عوامی تحریک کے وکیل بیرسٹر علی ظفرایڈووکیٹ دلائل دے رہے تھے چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ کے روبروعوامی تحریک کے وکیل علی ظفر نے عدالت میں موقف اختیارکیاکہ دھرنے والے آئین وقانون اور سسٹم میں رہ کراپنااحتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں اوریہ دھرناماڈل تاؤن سانحے کاردعمل ہے اگر وقت پر ایف آئی آردرج ہوجاتی اورملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی جاتی تواس طرح کے حالات ہی پیدانہ ہوتے آپ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا یہان تذکرہ نہ کریں اس کاردعمل یہاں کیسے دیاجاسکتاہے ،اس پرجسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ ہم نے بہت تحمل کامظاہرہ کیالگتاہے کہ اب عدالت کوکوئی حکم جاری کرناہی پڑے گااس دوران عدالت نے عوامی تحریک کے وکیل سے کہاکہ وہ عدالت کے وکیل ہیں یاکوئی سیاسی رہنماء ہیں ،دوران سماعت عدالت نے تحریک انصاف کے وکیل یوسف کھوسہ کودلائل میں ڈانٹ دیااور بات کرنے کی اجازت نہیں دی چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کو یہ تک پتہ نہیں کہ سڑک کھل چکی ہے یانہیں بہتر ہے کہ آپ اپنی سیٹ پر بیٹھ ہی جائیں جس کے بعداحمداویس نے دلائل دیے اور کہاکہ ان کادھرناڈی چوک میں ہے اور ان کادھرناکسی طوربھی سڑک پرکسی بھی طرح کی رکاوٹ نہیں ڈال رہاہے ہم سڑک پرنہیں بیٹھے ہوئے ہم نے عدالتی احکامات پرمکمل عمل کیاہے اور کرتے رہیں گے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.