ژوب،قربانی کے جانوروں کی ایران اور افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام چار افراد گرفتار

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:30

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء ) دفعہ 144کی نفاذ کے بعد انتظامیہ کی کاروائی قربانی کے جانوروں کی مبینہ طور پر ایران اور افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام چار افراد گرفتار کر کے 171 بکرے قبضے میں لئے گئے سمگلر وں نے جانوروں کی واپسی کیلئے انتظامیہ پر اثر و رسوخ کا استعمال شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ژوب علی اصغر نے لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ عوامی شکایات پر کوئٹہ نیشنل ہائی وے پر سواڑہ کے قریب قربانی کے جانوروں کی مبینہ طور پر افغانستان اور ایران اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار افراد ملک دین رحمت اللہ بختیار اور زین الدین کوگرفتار کر کے171بکروں کو قبضے میں لیکر لیویز تھانہ ژوب پہنچا دئیے انتظامیہ کی کاروائی کی اطلاع ملتے ہی اسمگلروں کی پشت پناہی کرنے والے بااثر افراد نے انتظامیہ پراثر ورسوخ کا استعمال شروع دیا لیویز ذرائع کے مطابق دفعہ 144کے نفاذ کے بعد اب اسمگلر پیدل روزانہ سینکڑوں جانور اسمگل کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :