عید الضحیٰ کے موقع پر خیبر پختونخوا حکومت ایک بار پھر تقسیم

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) عید الضحیٰ کے موقع پر خیبر پختونخوا حکومت ایک بار پھر تقسیم ہو جائیگی ۔صوبے کے بیشتر سیاستدان ، بیوروکریٹس بھی تقسیم ہو گئے ہیں ۔ گورنر خیبر پختونخوا پیر کے روز ، جبکہ وزیر اعلیٰ خیرپختونخوا اتوار کے روز عید الضحیٰ منائینگے عید الفطر پر بھی صوبائی کابینہ میں شامل وزراء ، اراکین اسمبلی تقسیم ہو ئے تھے ۔

اور عید الضحیٰ پر بھی تقسیم ہو گئے ہیں ۔ عید الفطر پر صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان کی جانب سے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے اعلان کے بعد عید الفطر سرکاری طور پر نہ منانے کا اعلان کیاتھا تاہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سمیت بیشتر وزراء نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے ساتھ عید منائی تھی ۔

(جاری ہے)

اورعیدالضحیٰ کے موقع پر بھی خیبر پختونخوا کے سیاستدان تقسیم ہو جائینگے ۔

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اتوار کے روز ، گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب پیر کے روز عید الضحیٰ منائینگے ۔ صوبائی وزراء حبیب الرحمان اور مشتاق غنی پیر کے روز عید الضحیٰ منائینگے ۔ جبکہ ضیا ء اللہ آفریدی ، شہرام خان تراکئی ، عاطف خان ، سمیت بیشتر وزراء اتوار کے روز عید منائینگے ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق بھی اتوار کے روز عید منائینگے ۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر بھی اتوار کے روز عید الضحیٰ منائینگے ۔ صوبے کے بیشتر سیاستدان ، بیوروکریٹس بھی عید الضحیٰ اتوار کے روز منائینگے ۔

متعلقہ عنوان :