اسلحہ سکینڈل، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے قریبی رشتہ دار رضا علی خان نے پلی بارگیننگ کے لئے درخواست نیب کو دیدی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) اسلحہ سکینڈل میں کروڑوں روپے کے خرد برد میں ملوث سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے قریبی رشتہ دار رضا علی خان نے پلی بارگیننگ کے لئے درخواست نیب کو دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

اسلحہ سکینڈل میں گرفتار ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کے بھائی غزن ہوتی کے برادر نسبتی رضا علی خان نے نیب کو ساڑھے انیس کروڑ روپے واپس کرنے کی پیشکش کر دی ہے اور اس ضمن میں نیب کو پلی بارگیننگ کی درخواست دی ہے اس سے قبل سپریم کورٹ نے اسلحہ سکینڈل میں ملوث سابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ملک نوید ، رضا علی خان اور غزن ہوتی کی ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کر دی تھی ۔

اسلحہ سکینڈل میں ان کے علاوہ بجٹ آفیسر جاوید خان ، سپلائیرر ارشد مجید پہلے سے ہی گرفتار کئے جا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :