خیبر پختونخوا ، عید الضحیٰ پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چھٹیاں منسوخ کر نے کا فیصلہ

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے عید الضحیٰ پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چھٹیاں منسوخ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ عید الضحیٰ پر پشاور سمیت صوبے کے 105مقامات کو انتہائی حساس ترین قرار دیدیا ہے ۔ حساس ترین مقامات پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائینگے تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو سکے ۔

امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس ، ایف سی کو موثر اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے امن اومان کی بہتری کے لئے پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر رہی ہے ۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں 105عید گاہوں اور دیگر حساس مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ رہیگی ۔

(جاری ہے)

حساس مقامات میں ائیر پورٹ ، سٹیشنز ، بس اڈے سمیت دیگر اہم مقاما ت شامل ہیں۔

امن اومان کی صورتحال کے پیش نظر عید الضحیٰ پر صوبائی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے موثر ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔ تاکہ عید الضحیٰ پر کوئی نا خوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو سکے ۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں عید الضحیٰ کے موقع پر عید گاہوں کے علاوہ دیگر مقامات کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے ۔ ریڈ زون میں واقع تمام غیر ملکی سفارتخانو ں کی سیکورٹی بھی سخت کی جائیگی ۔