تحریک انصاف کے دھرنے میں شامل سات سو سے زائدکارکن پشاور پہنچ گئے

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:26

تحریک انصاف کے دھرنے میں شامل سات سو سے زائدکارکن پشاور پہنچ گئے

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) عیدالضحیٰ کے باعث تحریک انصاف کے دھرنے میں شامل سات سو سے زائدکارکن پشاور پہنچ گئے ہیں ۔ جبکہ اب تک چار ہزار سے زائد کارکن واپس آ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اراکین اسمبلی ، وزراء پہلے سے ہی واپس آ چکے ہیں عید الضحیٰ کی آمد کے باعث تحریک انصاف کے اسلام آباد کے دھرنے میں شامل خیبر پختونخوا کے کارکنوں کی واپسی کے سلسلے میں تیزی آ گئی ہے ۔ اور اب تک پشاور سمیت صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے سات سو سے زائد کارکن واپس اپنے اضلاع آ چکے ہیں دھرنے میں شامل افراد اپنی فیملی کے ہمراہ عید منانے کے لئے واپس آ رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی واپسی میں تیزی آ گئی ہے