داعش کیخلاف لڑنا چاہتے ہیں مگراصل مقصدشامی حکومت کا خاتمہ ہے،ترک صدر

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:04

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ وہ داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کیخلاف لڑنا چاہتے ہیں لیکن ان کا اصل مقصد شام سے صدر بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کی دہشت گرد گروپوں اور بشار الاسد حکومت کا خاتمہ اولین ترجیح میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

ہم داعش کیخلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا ساتھ دینگے۔یاد رہے ترکی نے داعش کے بڑھتی ہوئی ترک سرحد کے قریب شام کے کرد علاقوں کی طرف پیش قدمی کی وجہ سے سرحد پر ٹینکوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق امکان ہے کہ ترکی اتحادی فوج کو شام میں کارروائی کرنے کیلئے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیگا اور اپنی زمینی کارروائی کیلئے اپنی فوج بھی بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :