کراچی یونائیٹڈ کے وائی آئی یوتھ لیگ، ملیر یوتھ اکیڈمی انڈر12انڈر14اور انڈر16کامیاب

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) کراچی یونائیٹڈ کے وائی آئی یوتھ لیگ کے تینوں میچ فیصلہ کن رہے ملیر یوتھ اکیڈمی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں فارمیٹ میں کامیابی حاصل کی کراچی یونائیٹڈ فٹبال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جاری اس ویک اینڈ لیگ میں ماری پور یوتھ اکیڈمی فٹبال گراؤنڈ میں ہونے والا پہلا میچ ماری پور یوتھ اکیڈمی انڈر12اور ملیر یوتھ اکیڈمی انڈر12 کے درمیان کھیلا گیا جہاں ماری پور اکیڈمی کے کمسن کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا مگر بد قسمتی سے انہیں دو گول کی شکست کا داغ سہنا پڑا کامیابی ملیر یوتھ اکیڈمی کا مقدر بنی فاتح ٹیم کے سفیان اور باسط نے بالترتیب17ویں اور39ویں منٹ میں گول اسکور کئے۔

رف کھیلنے کی پاداش میں سفیان کو یلو کارڈ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ملیر یوتھ اکیڈمی انڈر14نے انتہائی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ماری پور یوتھ اکیڈمی انڈر14 کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا خاص طور سے طلہح اور اظہر نے متعدد بار ان کے دفاع کو پاش پاش کیا۔ وقفہ تک مقابلہ2 گول کے مارجن سے ملیر اکیڈمی کے حق میں تھا مقابلے کے دونوں گول سراج اور اظہرنے11ویں اور21ویں منٹ میں اسکور کئے۔

وقفہ کے بعد ماری پور اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے کچھ مزاحمت ضرور کی لیکن فاتح ٹیم کے طلحہ کی جانب سے47ویں منٹ میں تیسرا گول اسکور کرنے کے بعد ان کی مزاحمت دم توڑ گئی اس طرح ملیر اکیڈمی نے تین گول سے فتح حاصل کی تیسرے میچ میں ماری پور یوتھ اکیڈمی انڈر16 اور ملیر یوتھ اکیڈمی انڈر16 مد مقابل تھیں دونوں کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلہ ہوا وقفہ تک دونوں ٹیمیں گول اسکور کرنے میں ناکام تھیں اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا وقفہ کے بعد دونوں ٹیموں کی جانب سے برتری حاصل کرنے کے لئے سخت جدوجہد کی گئی ایک موقع پا ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میچ بغیر کسی گول کے برابری پت خرم ہوجائے گا لیکن کھیل ختم ہونے سے ایک منٹ پہلے ملیر اکیڈمی کے وقاص نے ایک مشکل زاویہ سے گول کو جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کو تین قیمتی پوائنٹ کا حقدار بنادیا جنید جونیئر رف کھیلنے کے مجرم قرار پائے اور یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا ان میچز کو داد رحمن‘سلیم فیض اور سمیر نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض سجاد شاہ اور محمد شہزاد نے انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :