اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزسماعت کے دوران درخواست گزار خواجہ فاروق سعید نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی کے انتخابات میں اکرم ساہی صدر منتخب ہوئے جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے اکرم ساہی کا بطور صدر منتخب صدر نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی بجائے عارف حسن کو صدر تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جو کہ غیر آئینی اقدام ہے۔

سماعت کے دوران پاکستان سپورٹس بورڈ کے وکیل نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیر التوا ہے۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتو ی کر دی۔

متعلقہ عنوان :