عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پشاوربم دھماکے کی شدیدمذمت

جمعرات 2 اکتوبر 2014 16:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور صوبائی پارلیمانی لیڈر و ترجمان سردار حسین بابک نے پشاور سیفن چوک میں گاڑی میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے اور واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا ہے ، اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں پارٹی رہنماوٴں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی غفلت اور تیاری نہ ہونے کی وجہ سے حالات دن بدن خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بے حسی کی انتہا کر دی ہے جس کی وجہ سے دہشت گرد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں اور انہوں نے اپنی کاروائیاں بھی تیز کر دی ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی بجائے دھرنا سے واپس آئیں اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اقدامات کریں۔