عید الاضحی پر پنجاب پولیس کے افسران واہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

جمعرات 2 اکتوبر 2014 16:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) عید الاضحی پر پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے مطابق ملک کی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ عید الاضحی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :